چارسدہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، 6اشتہاریوں سمیت 14جرائم پیشہ افرادگرفتار،اسلحہ برآمد

بدھ 21 ستمبر 2016 14:10

چارسدہ۔21ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 ستمبر۔2016ء) پڑانگ پولیس کا سر چ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،قتل واقدام قتل میں مطلوب باپ بیٹے سمیت 6اشتہاری اور14مشتبہ افراد گرفتار ‘ اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کی ہدایت پر ڈی ایس پی نذیر خان اور ایس ایچ او گل مالک خان نے پڑانگ کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا ۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران قتل و اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری با پ بیٹے قیصر ولد ناصر اور مسعود ولد قیصر سمیت دیگر اشتہاریوں زیور شاہ ولد اسحاق، اسماعیل ولد زیور شاہ ، ابراہم ،عجب ولد ظاہر شاہ کو بھی ڈارامائی انداز میں گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 14مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کر کے ان سے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ گرفتار ملزمان سے آٹھ پستول بھی برآمد کئے گئے ۔ایس ایچ او گل مالک خان نے بتایا کہ علاقے کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے پڑانگ پولیس کی کاروائی جاری رہی گی ‘جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے عوام پولیس سے تعاون کریں ۔

متعلقہ عنوان :