آکسیجن گیس سلنڈرزکی خریداری میں مبینہ کرپشن، پولی کلینک ہسپتال کے گرفتار ڈاکٹرز اور کنٹریکٹر کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا

بدھ 21 ستمبر 2016 13:58

اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 ستمبر۔2016ء) سپیشل جج سنٹرل ملک نذیر احمد نے پولی کلینک ہسپتال کے لئے آکسیجن گیس سلنڈرزکی خریداری میں مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار ڈاکٹرز اور کنٹریکٹر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو (جمعرات)کو سنایا جائیگا۔ بدھ کو عدالت نے پولی کلینک اسپتال کے پانچ ڈاکٹرز،وزارت کیڈ کے سیکشن آفیسر اور ایک کنٹریکٹر کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے آکسیجن گیس سلنڈرز کی خریداری میں 3 کروڑ روپے کی کرپشن کی۔

(جاری ہے)

وکیل صفائی نے کہا کہ ایف آئی اے کو تین سال بعد مقدمہ کی یاد آئی۔آکسیجن گیس سلنڈرز کی خریداری کے لیے کنٹریکٹ ریٹس کو مدنظر رکھ کر دیا گیا۔ ملزمان بیگناہ ہیں جنہیں سوچی سمجھی سازش کے تحت پھنسایا گیا ہے۔ لہذا تمام ملزمان کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کی جائے۔ایف آئی اے کی جانب سے بھی ملزمان کی ضمانتوں کی مخالفت کی گئی۔ڈاکٹر افتخار ناڑو،ذوالکفل صابر،فیاض احمد شیخ، عظمت ہمایوں ، فرخ اقبال ،سیکشن آفیسر فرحان سکندر اور کنٹریکٹر ملک رحمت کی جانب سے ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر کی گئی ہے عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ آج تک کے لیے محفوظ کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :