سلمان خان کے والد سلیم خان کی ٹویٹر پر پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف پر کڑی تنقید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 21 ستمبر 2016 13:52

سلمان خان کے والد سلیم خان کی ٹویٹر پر پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 ستمبر 2016ء) : بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کے والد سلیم خان نے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اڑی سیکٹر پر حملے کے بعد بالی وڈ سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات نے اس حملے کی مذمت کی۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سلیم خان نے کہا کہ نواز شریف کی آج تک کسی نے ایک نہیں سنی اور اس بات کا اعتراف وہ خود بھی کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آرمی ، پارلیمنٹ اور آپ کے اپنے لوگوں نے آج تک آپ کی کوئی بات نہیں سنی اور مجھے حیرت ہے کہ آپ کے خاندان والے آپ کی بات سنتے ہوں گے یا نہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ آپ کو نواز شریف کا نام دینے والوں کو آپ کی خصوصیات کا علم ہونا چاہئیے تھا اور آپ کو بے نواز کا نام دیا جانا چاہئیے تھا جو کہ ایک بہت بڑی غلطی ہے۔

(جاری ہے)

اور آپ خود بھی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان میں آپ کی بات کوئی نہیں سنتا۔