دبئی:جسم فروشی کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت قوانین کا اجراء

بدھ 21 ستمبر 2016 13:41

دبئی:جسم فروشی کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت قوانین کا اجراء

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 21ستمبر 2016ء): گزشتہ دنوں اخبارات کی زینت بننے والی روسی خاتون کے بعد متحدہ عرب امارات کے قانونی ماہرین نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں جسم فروشی کرنے کے بالکل اجازت نہیں ہے اور اسکے خلاف سخت قوانین بنائے گئے ہیں۔ جسم فروشی کا کاروبار کرنے والے افراد کو سخت سزائیں دی جاتیں ہیں ۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ گزشتہ دنوں دبئی میں مقیم ایک روسی خاتون کے بارے میں اطلاعات ملیں تھیں کہ وہ ایک سال میں کم از کم جسم فروشی کے دھندے سے 500,000درہم کما لیتی ہے ۔

جسم فروشی کا کاروبار کرنے والی خاتون کے بارے میں انکشاف کیا گیاکہ وہ ایک دن میں پانچ گاہکوں کو ڈیل کر لیتی تھی اور وہ گزشتہ آٹھ سال سے دبئی میں مقیم ہے ۔ دبئی پولیس حکام کا کہناہے کہ وہ ایسی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کرتے رہتے ہیں۔ لیکن ایسے واقعات تمام ممالک میں رونما ہوتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے قوانین کے تحت ان جسم فروشی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے ۔