پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کا بھارت کو منہ توڑ جواب ، بھارتی میڈیا تلملا اٹھا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 21 ستمبر 2016 13:33

پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کا بھارت کو منہ توڑ جواب ، بھارتی میڈیا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 ستمبر 2016ء) : پاکستان پر مقبوضہ کشمیر میں اڑی سیکٹر پر حملے کا الزام عائد کرنے کے بعد پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بھارتی حکام کو منہ توڑ جواب دیا جس پر بھارتی میڈیا کی چیخیں نکل گئیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی چینل پر پرویز مشرف کا بیان بھی آن ائیر کیا گیا جس میں پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ بھارت نے بغیر تحقیقات اڑی سیکٹر پر حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اڑی سیکٹر حملے میں استعمال ہونے والے اسلحے سے متعلق بیان دیا کہ اسلحہ پاکستان کا ہے اس طرح کو طالبان اور داعش کے پاس موجود اسلحہ بھی امریکہ کا ہے ، جس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ امریکہ ان کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ پرویز مشرف نے مزید کہا کہ اسلحہ تو ہر ملک کا مل ہی جاتا ہے لیکن بھارت کی جانب سے اس قسم کے بیانات آنا افسوسناک ہے۔ پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے بیان کی بھارتی ٹی وی چینل کی رپورٹ آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: