مکہ: حجاج کرام نے مکہ کی گلیوں میں تقریباََ70,000ٹن کچرا پھیلایا

بدھ 21 ستمبر 2016 13:08

مکہ: حجاج کرام نے مکہ کی گلیوں میں تقریباََ70,000ٹن کچرا پھیلایا

مکہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 21ستمبر 2016ء): رواں برس حجاج کرام کی طرف سے مکہ اور مدینہ کی گلیوں اور مضافات میں پھیلائے جانے والے کچر ے کی مقدار تقریباََ70,000ٹن رہی۔ مکہ میونیسپیلٹی حکام کی طرف سے اس مقصد کے لیے سینکڑوں کی تعداد میں ملازم بھرتی کیئے گئیے ۔

(جاری ہے)

مکہ میونیسپیلٹی کے اہلکاروں نے کوڑے کی صفائی کے لیے تقریباََ17,500چکر لگائے اور مختلف علاقوں سے کچرا اکھٹا کیا۔میونیسپلیٹی کا عملہ شہر میں مختلف جگہوں پر جراثیم کش ادوایات کا سپرے بھی کر رہا ہے ۔ مکہ میونیسپیلٹی نے تقریباََ3,358 جگہوں کو صفائی کے لیئے مختص کیا تھا۔ جس میں پبلک ٹوائلٹس، کچن، اور کھلی جگہیں تھی۔ ان جگہوں پر تقریباََ5 کلوگرام پیسٹی سائیڈ کا چھڑکاؤ کیا گیا۔