وارث شاہ کے 218 واں سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات پرسوں سے شروع ہوں گی

بدھ 21 ستمبر 2016 12:59

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 ستمبر۔2016ء) عظیم صوفی شاعر پیر سید وارث شاہ کا 218 واں سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات جمعہ سے شروع ہوں گی‘ اس تین روزہ تقریبات میں پہلے روز صوفی نائٹ‘ دوسرے روز پنجابی مشاعرہ اور تیسرے روز ہیر خوانی کے مقابلے ہوں گے اس کے علاوہ وارث شاہ کتاب میلہ نمائش مصوری و خطاطی اور صوفی رنگ دھمال بھی پیش کئے جائیں گے عرس مبارک کی تقریبات میں شرکت کے لئے پاکستان بھر سے زائرین کے قافلے پہنچ گئے ہیں اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ساتھ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کی بھی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔