ایم کیوایم کا کوئی قائد نہیں سربراہ فاروق ستارہیں، روٴف صدیقی

بدھ 21 ستمبر 2016 12:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 ستمبر۔2016ء ) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما روٴف صدیقی نے کہا ہے کہ قائد کوئی نہیں، اب ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے روٴف صدیقی نے کہا کہ ایم کیوایم کا کوئی قائد نہیں ، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستارہیں۔ الطاف حسین کے خلاف قراردادوں سے متعلق فیصلہ سندھ اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کے لئے کوئی دباوٴنہیں۔ اس سے قبل روٴف صدیقی کوپولیس کی سخت سیکیورٹی میں بکتربند گاڑی میں کراچی سینٹرل جیل سے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے لایا گیا۔

متعلقہ عنوان :