وزیراعلیٰ پنجاب سے خواجہ آصف کی ملاقات، توانائی خصوصاً اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں پر پیشرفت پر تبادلہ خیال

بدھ 21 ستمبر 2016 12:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 ستمبر۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے وفاقی وزیرخواجہ آصف نے ملاقات کی جس میں توانائی خصوصاً اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں پر پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شہبازشریف نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کے تحت تیز رفتاری سے بجلی کے کارخانے لگائے جارہے ہیں، 2017کے آخر تک ہزاروں میگاواٹ بجلی نظام میں شامل ہوجائیگی۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے ملاقات کی جس میں توانائی خصوصاً اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں پر پیشرفت پر گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں توانائی منصوبوں پر محنت سے کام کیا گیا ہے،اقتصادی راہداری کے تحت تیز رفتاری سے بجلی کے کارخانے لگائے جارہے ہیں اور ساہیوال میں 1320میگاواٹ کے کول پاور پلانٹ پر بھی تیزی سے کام جاری ہے،2017کے اختتام تک ہزاروں میگاواٹ بجلی قومی نظام میں شامل ہوجائیگی۔اسی موقع پر خواجہ آصف نے شہبازشریف کو این اے 162کے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔