چینی اولمپکس کھلاڑیوں کا دستہ وطن واپس پہنچ گیا ،بیجنگ کے ہوائی اڈے پر پرتپاک استقبال

بدھ 21 ستمبر 2016 12:52

چینی اولمپکس کھلاڑیوں کا دستہ وطن واپس پہنچ گیا ،بیجنگ کے ہوائی اڈے ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 ستمبر۔2016ء) ریو اولمپکس میں حصہ لینے والے چینی کھلاڑیوں کا دستہ گذشتہ روز وطن واپس پہنچ گیا ،بیجنگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا ، ریو اولمپکس میں 308کھلاڑیوں کے گروپ نے حصہ لیا اور انہوں نے بین الاقوامی مقابلے میں 107گولڈ ، 81سلور اور 51کانسی کے میڈلز حاصل کئے ، چینی کھلاڑیوں کی 1984سے اب تک یہ بہترین کارکردگی تھی ، چین نے سونے کے 107 میڈلز جیت کر ریواولمکپس کھیلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :