ریاض: سعودی آرامکو کے ٹرمینل 3پر ہونے والی آتشزدگی میں 8غیرملکی ملازم زخمی ہو گئے

بدھ 21 ستمبر 2016 12:23

ریاض: سعودی آرامکو کے ٹرمینل 3پر ہونے والی آتشزدگی میں 8غیرملکی ملازم ..

ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 21ستمبر 2016ء): سعودی عرب کی سٹیٹ آئل کمپنی آرامکو کے ٹرمینل 3میں ہونے والی آتشزدگی میں 8 غیر ملکی شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق آگ تقریباََ صبح نو بجے شروع ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

لیکن فائر فائٹر ز کی انتھک محنت سے آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ بجھانے کے عمل کے دوران ورکروں کو باحفاظت نکال لیا گیاتھا۔ آتشزدگی کے دوران 8افراد معمولی جھلس گئے ۔ جس کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی ۔ سعودی سول ڈیفنس آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوئری کمیٹی بنا لی ہے ۔