قطر: الیکٹریکل کمپنی میں کام کرنے والے غیر ملکی ورکر وں کو چار ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں گئی

بدھ 21 ستمبر 2016 12:11

قطر: الیکٹریکل کمپنی میں کام کرنے والے غیر ملکی ورکر وں کو چار ماہ سے ..

قطر:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 21ستمبر 2016ء):قطر میں کام کرنے والی الیکٹریکل کمپنی کے غیر ملکی ملازمین کو گزشتہ چار ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں گئی۔ غیر ملکی ورکروں میں سب سے زیادہ تعداد ہندوستانی ملازمین کی ہے ۔ قطر میں ہندوستانی شہریوں کی تعداد تقریباََ545,000افراد پر مشتمل ہے ۔

(جاری ہے)

کمپنی کے ایک ملازم کا کہناہے کہ انہیں گزشتہ چار ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے ۔ جس کی وجہ سے ان کے گھر والوں کو بھی شدید پریشانی لاحق ہے ۔ کمپنی کے ملازم پربھو دیو نے کہا کہ اس کے بچے سکولوں کی فیس ادا نہ ہونے سے سکول سے نکال دیئے گئے ہیں۔ ملازمین نے ہندوستانی سفارتخانے سے مسائل حل کرنے کے لیئے درخواست کی ہے ۔