وکی لیکس نے بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پول کھول دیا

مقبوضہ کشمیر میں زیرحراست شہریوں کو بجلی کے جھٹکے دیے جاتے ہیں، امریکا کے پاس بھارتی فوج اور پولیس کے شہریوں پرتشدد کے شواہد ہیں،وکی لیکس

بدھ 21 ستمبر 2016 12:03

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 ستمبر۔2016ء ) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت اورانسانیت سوز مظالم کاسلسلہ نیا نہیں، یہ مظالم برسہابرس سے جاری ہیں، کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے متعلق عالمی فلاحی ادارے ریڈکراس نے 2005ء میں امریکی سفیروں کوخفیہ بریفنگ دی تھی جس کا انکشاف وکی لیکس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق وکی لیکس نے بھارتی بربریت کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا تھاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت منظم طریقے سے تشدد کررہا ہے، سیکڑوں زیرحراست کشمیریوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

وکی لیکس کے مطابق 2005ء میں امریکی سفارت کار کو آئی سی آر سی بریفنگ میں بتایا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں زیرحراست شہریوں کو بجلی کے جھٹکے دیے جاتے ہیں۔ وکی لیکس کے مطابق امریکا کے پاس بھارتی فوج اور پولیس کے شہریوں پرتشدد کے شواہد ہیں۔