بھارت نے کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کے تحت پاکستان پرمحدود حملوں کی حکمت عملی طے کرلی-پاکستان پہل نہیں کرے گا تاہم ریڈ لائن کراس نہیں کرنے دی جائے گی۔ بھارتی فضائی فوج ایڈوانس اڈوں پر پہنچ گئی ہے اس کے علاوہ جنگ اور سرجیکل حملوں میں استعمال کیے جانے والے طیارے بھی اڈوں پر پہنچ چکے ہیں-شمالی علاقہ جات کے پاکستانی حکام نے ہوائی سروس بند کردی ہے اور گلگت ‘سکرود جانے والی پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں- فضائی سروس ایئرفیلڈبندکیئے جانے کی وجہ سے کی گئی ہے-چکوٹھی سمیت ایل او سی پر آزاد کشمیر کے سرحدی دیہات پر سرخ جھنڈے لہرارہے ہیں-چکوٹھی بازار اور اردگردکے علاقوں میں حفاظتی انتظامات کو انتہائی سخت کردیا گیا ہے- لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف رہنے والے کشمیری پاکستان اور بھارت کی فوجی تیاریوں اور ایل او سی کے دونوں اطراف فوجوں نقل وحرکت سے پریشان ہیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 21 ستمبر 2016 11:44

بھارت نے کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کے تحت پاکستان پرمحدود حملوں کی حکمت ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 ستمبر۔2016ء) بھارت نے کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کے تحت پاکستان پرمحدود حملوں کی حکمت عملی طے کرلی ہے ۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے مخصوص اہداف پر حملے کی تیاری کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔پاکستان بھی بھر پور دفاعی رد عمل کے لیے تیارہے اور حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاکستان پہل نہیں کرے گا تاہم ریڈ لائن کراس نہیں کرنے دی جائے گی۔

اس سلسلہ میں علاقے میں موجود پاک فوج کے دستوں کو دشمن کو منہ توڑجواب دینے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے اور حفاظتی انتظامات کے طور پر شمالی علاقہ جات کے پاکستانی حکام نے ہوائی سروس بند کردی ہے اور گلگت ‘سکرود جانے والی پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی سروس ایئرفیلڈبندکیئے جانے کی وجہ سے کی گئی ہے-چکوٹھی سمیت ایل او سی پر آزاد کشمیر کے سرحدی دیہات پر سرخ جھنڈے لہرارہے ہیں-چکوٹھی بازار اور اردگردکے علاقوں میں حفاظتی انتظامات کو انتہائی سخت کردیا گیا ہے-اگرچہ ایل او سی پر2003سے فائربندی نافذہے مگر لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف رہنے والے کشمیری پاکستان اور بھارت کی فوجی تیاریوں اور ایل او سی کے دونوں اطراف فوجوں نقل وحرکت سے پریشان ہیں- بھارت کا ایک جارحانہ اقدام کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کے تحت حملے کی تیاری کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پہل نہیں کرے گا تاہم ریڈ لائن کراس نہیں کرنے دی جائے گی۔آرمی چیف اور وزیر اعظم کی گفتگو میں قوم اور مسلح افواج کی ہر حملے کا زبردست جواب دینے کی صلاحیت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان تناﺅ خطرناک سطح کو چھو رہا ہے اور کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کے تین درجوں میں سے پہلا مرحلہ بھارت نے مکمل کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائی فوج ایڈوانس اڈوں پر پہنچ گئی ہے اس کے علاوہ جنگ اور سرجیکل حملوں میں استعمال کیے جانے والے طیارے بھی اڈوں پر پہنچ چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق اب صرف دو مرحلے باقی رہ گئے ہیں تاہم پاکستان نے اپنے دفاعی اور جوابی تدابیر کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بھارت حملہ کرتا ہے تو فوری طور پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اس موقع پر شمالی علاقہ جات کی پروازوں اور راستے سیل کرنے کی وجہ یہی کشیدگی بتائی جاتی ہے۔پاکستان کی جانب سے یہ واضح کردیا گیا ہے کہ پاکستان کسی بھی حملے کا خاطر خواہ جواب دے گا اور اس کی صلاحیت رکھتا ہے۔