پاکستان دنیا میں امن کے قیام کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کررہا ہے، شہباز شریف

بدھ 21 ستمبر 2016 11:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 ستمبر۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان کو گزشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی اورانتہاپسندی کا سامنا ہے جب کہ دنیا میں امن اور ہم آہنگی کے قیام کی کوششوں میں پاکستان ہراول دستے کا کردار ادا کررہا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی یوم امن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انتہاپسندوں اور انتہا پسندانہ سوچ سے دنیا کے امن کو خطرہ ہے جب کہ پاکستان کو گزشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی اورانتہاپسندی کا سامنا ہے تاہم دنیا میں امن اور ہم آہنگی کے قیام کی کوششوں میں پاکستان ہراول دستے کا کردار ادا کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاکستان بھر خصوصاً پنجاب میں موثر اقدامات کیے گئے ہیں اور پلان کے تحت کیے جانے والے تمام اقدامات صوبے میں قیام امن کی بنیاد بن چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :