بھارت مخصوص اہداف کو نشانہ بنانے کا خواب دیکھنے لگا،تیاریاں مکمل

بھارتی فضائی فوج اڈوں پر پہنچ گئے، جنگ اور سرجیکل حملوں میں استعمال ہونے والے طیاروں کی بھی آمد پاکستان بھی دفاعی رد عمل کے لیے تیار،کسی بھی دراندازی کابھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان پہل نہیں کرے گا تاہم ریڈ لائن کراس نہیں کرنے دی جائے گی،ذرائع

بدھ 21 ستمبر 2016 11:33

بھارت مخصوص اہداف کو نشانہ بنانے کا خواب دیکھنے لگا،تیاریاں مکمل

نئی دہلی/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 ستمبر۔2016ء) بھارت کا ایک اور خودساختہ جارحانہ اقدام سامنے آیا ہے جس میں کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کے تحت کارروائی کی تیاری کر لی گئی ہے ۔ بھارت نے مخصوص اہداف پر حملے کی تیاری کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے ۔پاکستان بھی بھر پور دفاعی رد عمل کے لیے تیارہے اور حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا ۔

پاکستان پہل نہیں کرے گا تاہم ریڈ لائن کراس نہیں کرنے دی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان تناو? خطرناک سطح کو چھو رہا ہے اور کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کے تین درجوں میں سے پہلا مرحلہ بھارت نے مکمل کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی فضائی فوج ایڈوانس اڈوں پر پہنچ گئے ہیں اس کے علاوہ جنگ اور سرجیکل حملوں میں استعمال کیے جانے والے طیارے بھی اڈوں پر پہنچ چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اب صرف دو مرحلے باقی رہ گئے ہیں تاہم پاکستان نے اپنے دفاعی اور جوابی تدابیر کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان پہل نہیں کرے گا تاہم ریڈ لائن کراس نہیں کرنے دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بھارت حملہ کرتا ہے تو فوری طور پر بھرپور جواب دیا جائے گا ۔ اس موقع پر شمالی علاقہ جات کی پروازوں اور راستے سیل کرنے کی وجہ یہی کشیدگی بتائی جاتی ہے۔پاکستان کی جانب سے یہ واضح کردیا گیا ہے کہ پاکستان کسی بھی حملے کا خاطر خواہ جواب دے گا اور اس کی صلاحیت رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :