الخبر: سعد سپیشلسٹ ہسپتال کے ملازمین تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے سے پریشان

بدھ 21 ستمبر 2016 11:32

الخبر: سعد سپیشلسٹ ہسپتال کے ملازمین تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی ..

الخبر:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 21ستمبر 2016ء): الخبر سعد سپیشلسٹ ہسپتال کے متعدد ملازمین کو گزشتہ تین ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئی۔ تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے سے ملازمین شدید پریشان ہو گئے ہیں۔ہسپتال انتظامیہ نے جولائی 2015سے ٹرانسپورٹ اور ہاؤس الاؤنس بھی بند کیا ہو اہے ۔

(جاری ہے)

ہسپتال کے تقریباََ تمام ملازمین گزشتہ روز سے ہڑتال پر ہیں۔جس سے ہسپتال کے انتظامات ایمرجنسی شعبے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ہسپتال میں تقریباََ4000ملازمین ہیں جن میں سے سعودی شہریوں کی تعداد 19فیصد ہے۔ الخبر ہسپتال کو سعودی عرب سمیت دنیا کے بڑے ہسپتالوں میں خصوصی طور پرجانا جاتا ہے ۔