پی آئی اے نے شمالی علاقہ جات میں‌پروازوں کو عارضی طور پر بند کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 21 ستمبر 2016 11:24

پی آئی اے نے شمالی علاقہ جات میں‌پروازوں کو عارضی طور پر بند کر دیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 ستمبر 2016ء) : پی آئی اے نے شمالی علاقہ جات میں پروازوں کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی علاقہ جات کی فضائی حدود بند کرنے سے پی آئی اے کی کم و بیش 10 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔ حکام کے مطابق شمالی علاقہ جات کی فضائی حدود کو حفاظتی اقدامات کے پیش نظر عارضی طورپربندکردیاگیاہے۔ پی آئی اے کے ترجمان نے کمپنی کے اس فیصلے پر مسافروں سے معذرت بھی کی۔

منسوخ ہونے والی پروازوں میں پی کے 451 ،پی کے 452 ، پی کے 605، پی کے 606 ، پی کے 607 اور پی کے 608 شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب یہ خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ بھارت کا جنگی جنون سر چڑھ کر بولنے لگا ہے ، بھارت نے کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کے تین درجوں میں سے پہلا مرحلہ مکمل کرلیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فضائی فوج ایڈوانس اڈوں پر پہنچ گئے ہیں جبکہ جنگ اور سرجیکل حملوں میں استعمال کیے جانے والے طیارے بھی اڈوں پر پہنچ چکے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں شمالی علاقہ جات کی پروازوں اور فضائی حدود سیل کرنے کی وجہ بھی یہی کشیدگی خیال کی جا رہی ہے۔ جبکہ پاکستان ہر وار کا بھر پور جواب دینے اور دفاعی رد عمل کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :