جدہ: حج کے دوران 182,000غیر معیاری اشیاء ضبط کی گئی

بدھ 21 ستمبر 2016 11:19

جدہ: حج کے دوران 182,000غیر معیاری اشیاء ضبط کی گئی

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 21ستمبر 2016ء): وزارتِ تجارت نے حج کے دوران مکہ ، مدینہ ، مزدلفہ، مناء اور عرفات کی مختلف جگہوں سے 182,000اشیاء ضبط کی گئیں۔ وزارتِ تجارت کے اعلی ٰ حکام نے زائد المعیاد اشیاء اور غیر معیاری اشیاء کو ضبط کیا۔

(جاری ہے)

معائینے کے دوران 4,609کمرشل فراڈ میں ملوث افراد پر جرمانے عائد کیے گئے۔ اسکے علاوہ 1000کمرشل فراڈ کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد افراد گرفتار کیئے گئے ۔ وزارتِ تجارت کے ترجمان کا کہناہے کہ صارفین غیر معیاری اشیاء کے بارے میں 1900نمبر پر اطلاع دے سکتے ہیں۔