اسلام آباد لاہور موٹر وے کل صبح 5 بجے تا شام 5 بجے پر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رہے گی

بدھ 21 ستمبر 2016 11:10

اسلام آباد ۔ 21ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 ستمبر۔2016ء) اسلام آباد لاہور موٹر وے جمعرات کو صبح 5 بجے سے شام 5 بجے تک پر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رہے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے موٹر وے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ موٹر وے پر جاری تعمیراتی کام کی وجہ سے بدھ کی صبح 5 بجے سے دوپہر 2 بجے تک اسلام آباد سے پشاور موٹر وے عارضی طور پر بند کرتے ہوئے پر قسم کی ٹریفک کو برہان انٹر چینج اور پشاور سے اسلام آباد آنے والی ٹریفک کو صوابی انٹر چینج سے جی ٹی روڑ کی جانب موڑ دی گئی۔

انھوں نے بتایا کہ جمعرات کی صبح 5 بجے سے شام 5 بجے تک پر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رہے گی۔ اسلام آباد سے لاہور جانے والی ٹریفک کو کالا شاہ کاکو اور کوٹ عبد المالک انٹر چینج سے جی ٹی روڑ کی جانب موڑ دیا جائے گا جبکہ لاہور سے اسلام آباد آنے والی ٹریفک کو شیخوپورہ انٹر چینج سے جی ٹی روڑ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔