سوات میں ٹرک دریا میں گر گیا، بچی جاں بحق ،2 افراد لاپتہ

بدھ 21 ستمبر 2016 11:10

اسلام آباد ۔ 21ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 ستمبر۔2016ء) سوات میں ٹرک دریا میں گرنے کے نتیجہ میں ایک بچی جاں بحق اور 2 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹیلی ویژن کے مطابق سوات سے کالام جانے والے بد نصیب خاندان کا ٹرک سیاحتی علاقے بحرین میں موڑ کاٹتے ہوئے دریائے سوات میں جا گرا جس کے نتیجہ میں ایک بچی موقع پر جاں بحق اور دو افراد لاپتہ ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق لاپتہ افراد کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :