صنعتوں کے فروغ کے لیے وزارت صنعت و تجارت سندھ اہم کردار ادا کر سکتی ہے‘ یونس ایم بشیر

منگل 20 ستمبر 2016 23:35

کراچی ۔ 20 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20ستمبر ۔2016ء) کراچی چیمبر آف کامرس ایند انڈسٹری(کے سی سی آئی)کے صدر یونس ایم بشیر نے کہا ہے کہ سندھ کے انڈسٹریل ایریاز میں زمینوں پر قبضہ جاری ہے، صنعتوں کے فروغ کے لیے وزارت صنعت و تجارت سندھ اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیرصنعت وتجارت کی کراچی آمد پراپنے خطبہ استقبالیہ میں کیا۔ یونس ایم بشیر نے کہاکہ کراچی کی تمام تاجر نمائندہ تنظیموں کے عہدیدار وں سے ان کے مسائل سنے جائیں اور ان کا حل نکالا جائے، انڈسٹریل زونز میں کسی بھی سیاسی جماعت کا دفتر نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کے مسئلے کے حل کے لئے کے فور منصوبہ اگلے دو سے ڈھائی سال میں مکمل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :