پنجگور میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے ، بشیر احمد

عوام کے جان ومال کے تحفظ سے غافل نہیں ہیں ، کمشنر مکران

منگل 20 ستمبر 2016 20:28

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20ستمبر ۔2016ء ) کمشنر مکران بشیر احمد بنگلزئی نے کہا کہ پنجگور میں امن وامان کی صورت حال میں کافی بہتری آئی ہے اور لیویز اور پولیس ملکر مذید اقدامات کررہے ہیں کسی کو عوام کے مفادات کو گزند پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے تمام سرکاری ادارے اس بات پر پابند ہیں کہ وہ لوگوں کی خدمت کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس میں عمائدین شہر آل پارٹیز کے نمائندوں اور سرکاری اداروں کے سربراہاں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس دوران ایم پی اے حاجی محمد اسلام بلوچ ڈپٹی کمشنر پنجگور مجیب الرحمن قمبرانی چیرمین میونسپل کمیٹی فرہاد شعیب اے سی محمد یونس سنجرانی ڈی ایس پی سٹی اﷲ بخش بلوچ ایکسئین بی اینڈ آر عبدالمالک بلوچ اور دیگر موجود تھے کمشنر مکران بشیر احمد بنگلزئی نے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ سے غافل نہیں ہیں اور پنجگور میں امن وامان کی صورت حال میں کافی بہتری آئی ہے اور اس حوالے سے مذید اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ سرکاری ادارے لوگوں کی خدمت کے لیے موجود ہیں انھیں چائیے کہ وہ اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور نیک نیتی کے ساتھ سر انجام دے کر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچائیں بعد ازاں کمشنر مکران نے رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد اسلام بلوچ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور سول ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کو چیک کیا ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر مظہر بلوچ نے انھیں ہسپتال کے مسائل پر بریفنگ دیا کمشنر مکران نے ہسپتال کے عملے پر زور دیا کہ وہ دکھی انسانیت کے خدمت کو اپنا شعار بنائیں کیونکہ ڈاکٹر کا پیشہ انتہاہی معتبر پیشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :