گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی کی ملاقات

قلات اور مستونگ کے مسائل ومشکلات سے آگاہ کیا

منگل 20 ستمبر 2016 20:25

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20ستمبر ۔2016ء ) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ورکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے صوبہ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

سردار کمال خان بنگلزئی نے گورنر بلوچستان کو قلات اور مستونگ کے مسائل ومشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے کے عوام کئی مسائل سے دوچار ہیں اور آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی علاقے کے عوام تعلیم، صحت اور صاف پانی کی دستیابی سے محروم ہیں۔ گورنر نے ان کے مسائل ومشکلات کو توجہ سے سنا اور ان کے حل کے لئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ دریں اثناء گورنر بلوچستان سے میر ضیاء لانگو نے بھی علیحدہ ملاقات کی۔