اوکاڑہ ،دوگاڑیوں میں سوار 8ملزمان نے پولیس گاڑی پر فائرنگ کر کے ڈکیتی کے دوملزمان آزاد کرالئے

منگل 20 ستمبر 2016 20:17

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20ستمبر ۔2016ء) اوکاڑہ کے قصبہ بہاول داس کے قریب دوگاڑیوں میں سوار 8ملزمان نے پولیس گاڑی پر فائرنگ کر کے ڈکیتی کے دوملزمان آذاد کر والیے پولیس کی ضلع بھر میں ناکہ بندی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر دیپالپور پولیس گرفتار ڈکیتی کے دو ملزمان غلام مصطفی عرف مستی اور شاہ نواز عرف ماجو کو پولیس موبائیل گاڑی میں سوار کر کے ریکوری کے لیے لے کر جا رہی تھی کہ اچانک بہاول داس کے قریب دوگاڑیوں پر سوار 8ملزمان مسلح آتشین اسلحہ آئے اور پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے ڈکیتی کے دونوں ملزمان کو چھڑوا کر لے گئے ڈی پی او اوکاڑہ فیصل رانا نے اطلاع ملتے ہی پورے ضلع کی ناکہ بندی کروادی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس پارٹی روانہ کر دی پولیس کے چھاپے جاری ہیں ڈی پی او فیصل رانا نے امید ظاہر کی ہے کہ فرار ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :