ڈیر ہ اسماعیل خان، فتح موڑ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے چنگ چی لوڈر چلانے والا شخص قتل

منگل 20 ستمبر 2016 20:17

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20ستمبر ۔2016ء) فتح موڑ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے چنگ چی لوڈر چلانے والا شخص قتل ،ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر نعش ہسپتال پہنچائی ،تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں فتح موڑ کے قریب نامعلوم ملزمان نے چنگ چی لوڈر چلانے والے شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ واقعہ کی اطلاعات پر ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے فوری موقع پر پہنچ کر نعش کو ہسپتال پہنچایا ۔ قتل ہونے والے شخص کے بارے گومل یونیورسٹی پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔مقتول کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی اور نہ ہی قتل کی وجوہات معلوم ہو سکی ۔

متعلقہ عنوان :