سنٹرل جیل ساہیوال میں سزائے موت کا قیدی پر اسرار طور پر ہلاک،سیشن جج نے تحقیقات کا حکم دیدیا

منگل 20 ستمبر 2016 20:09

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20ستمبر ۔2016ء) سنٹرل جیل ساہیوال میں سزائے موت کے قیدی جاوید احمد کی پر اسرار ہلاکت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال نے قیدی کی موت کی عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور جوڈیشل مجسٹریٹ رخسانہ امین کو انکوائری افسر مقرر کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک 8ون اے یل کے زمیندار محمد یوسف کا بیٹا جاوید احمد قتل کے مقدمہ میں دسمبر 2006میں گرفتار ہوا جسے پولیس صدر رینالہ گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور 2009میں اسے قتل کے جرم میں سزائے موت ہو گئی اور وہ جیل میں گزشتہ رات بیہوش ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال لایا گیا مگر وہ دم توڑ گیا ۔

پولیس سول لائن نے پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثاء کے سپرد کر دی اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال نے قیدی کی موت کی عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا انکوائری افسر جوڈیشل مجسٹریٹ رخسانہ امین نے انکوائری شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :