عوام کومعیاری اشیاء خورونوش کی ارزاں نرخوں پرفراہمی کویقینی بنائیں گے،ڈی سی او پیر محل

منگل 20 ستمبر 2016 20:07

پیر محل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20ستمبر ۔2016ء) ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسرعامراعجازاکبرنے کہا ہے کہ عوام کومعیاری اشیاء خورونوش کی ارزاں نرخوں پرفراہمی کویقینی بنائیں گے ۔ تاجربرادری جائزمنافع رکھ کربہترین اشیاء کی فراہمی میں اپناکرداراداکریں ۔ یہ بات ڈی سی او عامر اعجاز اکبر نے ڈسٹرکت پرائس کنٹرول کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

اس موقع پر چیئرمین مارکیٹ کمیٹی رانا عبدالقیوم خاں،ڈی او پی میاں محمد عرفان،ڈی او ایگریکلچر شاہد بخاری،ٹی او ایف محمد جمیل،ڈی او لائیوسٹاک ڈاکٹر اختر غلام مصطفیٰ،اے ایف سی چوہدری ماشاء اﷲ،سیکرٹریز مارکیٹ کمیٹی نازیہ فرید ، محمد افضل ،ربنواز، انجمن تاجراں کے نمائندگان حاجی عبدلحمید، پرویز محمود،محمد طارق و متعلقہ افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی سی او عامر اعجاز اکبر نے افسران کوہدایت کی کہ گراں فروشوں اورذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپورکارروائی کی جائے اوراس سلسلہ میں کسی سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔انہوں نے مزید کہاکہ دوکانداروں کوریٹ لسٹ نمایاں جگہ پرآویزاں کرنے کاپابندکیاجائے اورمارکیٹ کی مانیٹرنگ کوفعال کیاجائے۔ اجلاس میں انجمن تاجران اورکنزیومرکمیٹی کے ممبران کی مشاورت سے اشیاء خورونوش کی قیمتوں کاازسرنوتعین کرکے نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق چاول باسمتی سپر نیا 79روپے فی کلو گرام ،چاول باسمتی سپر پرانا 88روپے فی کلو گرام ،ٹوٹا چاول 32روپے فی کلو گرام ،دال چنا باریک 135روپے فی کلو گرام ،دال چنا موٹی 143روپے فی کلو گرام ،دال مسور موٹی امپورٹڈ 119روپے فی کلو گرام ،دال ماش دھلی ہوئی 208روپے فی کلو گرام ،دال مونگ دھلی ہوئی 108روپے فی کلو گرام ،کالا چنا موٹا 137روپے فی کلو گرام ،کالا چنا باریک 133روپے فی کلو گرام ،سفید چنا باریک 156روپے فی کلو گرام ،سرخ مرچ پسی ہوئی 220روپے فی کلو گرام ،بیسن 140روپے فی کلو گرام ،چینی 70روپے فی کلو گرام ،کھلا دودھ 63روپے فی لٹر ،چھوٹا گوشت 600روپے فی کلو گرام ،بڑا گوشت 280روپے فی کلو گرام ،روٹی تندوری سو گرام وزنی 5روپے ،نان و خمیری روٹی 7روپے فی عدد اور دہی 68روپے فی کلو گرام مقرر کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :