ہری پور،شہری نے مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی کے خلاف سیشن جج کو 22Aکی درخواست دائر کر دی عدالت نے طلب کرلیا

منگل 20 ستمبر 2016 20:07

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20ستمبر ۔2016ء) شہری نے مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی کے خلاف سیشن جج کو 22Aکی درخواست دائر کر دی عدالت نے طلب کرلیا ا یس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج ہونے کا امکان صحافی جاوید عباسی مقدمہ میں بھی ایس ایچ او سٹی کے خلاف عدالت نے مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے تھے جوکہ تاحال درج نہیں ہو سکا شہریو ں نے ضلع بدری کا مطالبہ کر دیا ڈی سی آفس کے ملازم عثمان اختر نے شدید تکلیف کے باعث بارہ دن قبل اپنی اہلیہ کو لیڈی کے پاس لے کر گیا جہاں لیڈی ڈاکٹرکلینک پر موجود نہ ہونے پر دوسری لیڈی ڈاکٹر اور سٹاف نے اہلیہ کو داخل کرکے آپریشن شروع کر دیا گرلز کالج کے روڈ پر واقع لیڈی ڈاکٹر کے پرائیوٹ کلینک میں آپریشن تھیٹر نہ ہونے سے زچگی کے دوران خاتون کی حالت بگڑ گئی اور نولود پیدائش کے بیس منٹ بعد آکسیجن نہ ہونے سے جاں بحق ہوگیا خاتون کو تشویش ناک حالت لیڈی ڈاکٹر اور دیگر سٹاف چھوڑ کرکلینک سے چلے گے جس سے خاتون کی حالت مزید شدید بگڑ گئی غفلت کے باعث نولود کی ہلاکت کے بعد ورثاء نے پرائیوٹ کلینک پر شدید احتجاج اور شور شرابہ کیا اور اگلے دن تھانہ سٹی میں مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست دائر کر دی والد نے پولیس کمپلین سروس پر ایس ایم ایس کیا جس کی شکایات نمبر 3084-09 ہے جسے چوبیس گھنٹے کے اندر پولیس کو مقدمہ کے اندراج کا کہہ کر ڈی ایس پی ہیڈ اکوارٹر کے پاس بھیج دیا گیا جنھو ں نے مدعی کی درخواست کو ایس ایچ او سٹی کو ریفر کردیا واقعہ کے دس دن گزر جانے کے بعد بھی ایف آئی آر درج نہ سکی تو والد نے مقامی عدالت سے رجوع کرکے سیشن جج کو تھانہ سٹی کے ایس ایچ او صابر کے خلاف 22Aکی درخواست دائر کر دی جوسماعت کے لیے منظور کرلی گی معروف قانون دان ساجد الرحمان ایڈوکیٹ مقدمہ کی پیروی کر رہے ہیں ادھر ڈپٹی کمشنر نے واقعہ کا نوٹس لے کر چٹی نمبر 10672-75تحت اسسٹنٹ کمشنر اقیصر خان کو انکوائری افسر مقرر کرکے ضلعی ایم ایس محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کرلی ہے قانونی ماہرین کے مطابق ایس ایچ او سٹی صابر کے خلاف عدالتی حکم پر مقدمہ درج ہونے کے امکان موجود ہیں صحافی جاوید عباسی نے بھی ایس ایچ او سٹی کے تشدد کے خلاف 22A کی درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے تھے جس پر عمل درآمد تاحال نہیں ہو سکا ہے اس واقعہ میں بارہ دن گزر جانے کے بعد بھی جان بوجھ کر مقدمہ کے اندراج میں تاخیر کیا ظاہر کرتا ہے ادھر زرائع نے بتا یا ہے کہ شہر کا رہائشی منیر نامی اے ایس آئی جوکہ ایس ایچ او کا چہیتا ہے اور خلاف قانون اپنے ہوم اسٹیشن پر ڈیوٹی کر رہا ہے نے اس واقعہ میں اثر انداز ہو کر لیڈی ڈاکٹر سمیت دیگر سٹاف کو بچانے کے لیے مبینہ بھاری رشوت لے رکھی ہے اور ایس ایچ او سٹی صابر کو مکمل رام کر رکھا ہے شہر میں نو سربازی سے چالیس ہزار کے قریب ایزی لوڈ ایس ایچ او کے نام پرلوٹنے کے ساتھ افغان مہاجرین کو حراساں کرکے لاکھوں روپے بٹور چکا ہے جس کے خلاف متعد شہری میدان میں آچکے ہیں شہریو ں ڈی آئی جی ہزارہ آئی جی خیبر پختوانخواہ سے دونوں کے اثاثے چھان بین کرنے کے ساتھ ضلع بدر کرنے کا مطالبہ کرکے اس معاملے کانوٹس لے کر متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :