ڈیپارٹمنٹ برائے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کے صوبائی نمائندہ بن فرنچ کی لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر الماس حیدر سے ملاقات

تجارتی و معاشی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو

منگل 20 ستمبر 2016 18:53

لاہور۔20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20ستمبر ۔2016ء ) ڈیپارٹمنٹ برائے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کے صوبائی نمائندہ بن فرنچ نے لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر الماس حیدر سے لاہور چیمبرمیں ملاقات کی اور پاکستان کی علاقائی تجارت، افغانستان اور برطانیہ سے تجارتی و معاشی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو کی۔ روتھ گراہم بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

بن فرنچ نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ برائے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پنجاب میں سوشیو اکنامک ڈویلپمنٹ پروگرامز پر کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں پنجاب حکومت کی ویلفیئر پالیسیوں کو سپورٹ کررہی ہے۔ روتھ گراہم نے کہا کہ برطانی حکومت پاکستان کے ساتھ دیرپا دوستانہ ، تجارتی اور معاشی تعلقات کو فروغ دینے کی خواہشمند ہے۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر الماس حیدر نے ڈیپارٹمنٹ برائے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کے نمائندوں کو پاکستان کی معاشی صورتحال، خطے میں کردار سمیت دیگر معاملات سے تفصیلات آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کا اہم تجارتی حصے دار ہے جس نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششوں اور تجارت و سرمایہ کاری کے لیے نئے مواقعوں کی تلاش سے دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ زرعی شعبے میں خاص مہارت رکھتا ہے اور اس شعبے کی بہتری کے لیے پاکستان کی بہت مدد کرسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :