کراچی ،ڈیمالیشن اسکواڈ نے نجی بینک اور شادی ہال سمیت متعدد غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم وسربمہرکردیا

منگل 20 ستمبر 2016 16:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 ستمبر۔2016ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل نورمحمدلغاری کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہرکے مختلف علاقوں میں نجی بینک اور شادی ہال سمیت متعدد غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم وسربمہرکردیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن ٹیم نے صدرٹاؤن میں پلاٹ نمبر 5.RS-1رنچھوڑلین کے گراؤنڈفلورپر غیرقانونی نجی بینک کی تعمیرات،کاؤنٹراورپارٹیشن دیواروں،نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں پلاٹ نمبر F-91بلاک Bاور پر غیرقانونی شادی لان اور گلبرگ ٹاؤن فیڈرل بی ایریامیں پلاٹ نمبرC-54،بلاک 17پر غیرقانونی شادی ہال کی تعمیرات کینوپی ،پارٹیشن دیواروں اور شیٹرنگ کو منہدم کردیاجبکہ پلاٹ نمبرR-1385اورپلاٹ نمبر R-1386بلاک 2، پر تیسری منزل کی آرسی سی چھت کے حصے ،پارٹیشن دیواروں،پلاٹ نمبر R-1700بلاک 18پر چوتھی منزل کی تعمیرات کو منہدم کردیاجبکہ پلاٹ نمبرR-1605بلاک 2پر تیسری منزل کی شیٹرنگ کو ہٹادیاگیا ۔

(جاری ہے)

ایف بی ایریاہی میں پلاٹ نمبر R-992،بلاک 2 پر تیسری منزل کی آرسی سی چھت کے حصے اور پارٹیشن دیواروں کومنہدم کردیاگیااس دوران وہاں موجود افرادنے قانون کو ہاتھ میں لیتے ہوئے انہدامی کاروائی کوروکنے کی کوشش کی اس موقع پرعلاقہ پولیس کی عدم موجودگی کے سبب مزیدانہدامی عمل کوجاری نہ رکھاجاسکاجسے بعدازاں مکمل کیاجائے گا۔علاوہ ازیں جمشید ٹاؤن کے علاقے میں پلاٹ نمبر50-Q ،بلاک 2 پی ای سی ایچ ایس پر چوتھی منزل کی آرسی سی چھت اورپارٹیشن دیواروں اورپلاٹ نمبر 792-JMجمشیدکوارٹرز پر چوتھی منزل کے آرسی سی کالمزاوردیواروں سمیت شیٹرنگ اور نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں پلاٹ نمبرA-274بلاک Aپر گراؤنڈ سے دوسری منزل کی لازمی کھلی جگہ پر غیرقانونی تعمیرات کومنہدم کردیاگیا۔

مزیدبراں ڈیمالیشن اسکواڈ کی ٹیم نے لیاقت آباد ٹاؤن کے علاقے ناظم آباد میں پلاٹ نمبر 24/11بلاک3-D پر غیرقانونی چوتھی منزل کو مکمل اور پلاٹ نمبر06/8بلاک 2-Aپر چوتھی منزل کے حصوں کومنہدم کردیاجبکہ پلاٹ نمبر 6/22بلاک 3-G اورپلاٹ نمبر10/29 بلاک3-G پر تیسری منزل کے آرسی سی کالمز اورپارٹیشن دیواروں کو منہدم کردیاگیا ۔مذکورہ بالاانہدامی کاروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ بلڈنگ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کیلئے ان کے ہمراہ ایس بی سی اے پولیس فورس بھی وہاں موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :