کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے بل جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع

منگل 20 ستمبر 2016 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 ستمبر۔2016ء) کے الیکٹرک کی جانب سے صارفین کی سہولت کیلئے بجلی کے بل جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وہ صارفین جن کے بجلی کے بلوں کی آخری تاریخ 9ستمبر سے19ستمبر 2016ء (بشمول دونوں دن)ہے اب وہ کسی اضافی چارجز کے بغیر 21ستمبر2016ء تک بلوں کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔تمام متعلقہ بینکوں کو بغیر کسی اضافی سرچارج کے بل وصول کرنے کی ہدایت جاری کی جاچکی ہیں۔صارفین یوٹیلٹی بلوں کی ادائیگی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات کیلئے 118 پر رابطہ کرسکتے ہیں یا ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی شکایت درج کراسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :