بھارت کا پاکستان کیخلاف ایک اورپروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا

پاک روس فوجی مشقیں شیڈول کے مطابق ہونگی،بھارت نے روس کی جانب سے مشقیں ملتوی کرنے کا محض پروپیگنڈا کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 20 ستمبر 2016 16:28

بھارت کا پاکستان کیخلاف ایک اورپروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20ستمبر2016ء) :بھارت کا پاکستان کے خلاف ایک اور پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیاہے۔دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاک روس فوجی مشقیں شیڈول کے مطابق ہونگی،بھارت نے روس کی جانب سے مشقیں ملتوی کرنے کا محض پروپیگنڈا کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں24ستمبر سے شروع ہونگی۔مشقوں میں حصہ لینے کیلئے روس کا200 فوجیوں پر مشتمل دستہ23ستمبر کو پاکستان پہنچے گا۔عسکری ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تاریخ میں‌پہلی بار مشترکہ فوجی مشقیں ہورہی ہیں۔جن کا مقصد پاکستان اور روس کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا ہے۔