ڈالر کے مقابلے میں چینی کرنسی کی شرح تبادلہ میں اضافہ

منگل 20 ستمبر 2016 16:22

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 ستمبر۔2016ء) چینی کرنسی رینمنبی یا یوآن کی مرکزی شرح تبادلہ منگل کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں 191بنیادی پوائنٹس کے اضافے سے 6.6595ہو گئی ۔

(جاری ہے)

یہ بات چین کے غیر ملکی زر مبادلہ کے تجارتی نظام نے بتائی ہے ، چین کی زرمبادلہ کی سپاٹ مارکیٹ میں یوآن کو ہر کاروباری روز مرکزی شرح تبادلہ سے دو فیصد کمی بیشی کی اجازت ہے ۔

متعلقہ عنوان :