مسئلہ کشمیر کا حل جنگ کے ذریعہ ممکن نہیں، کشمیر کے معاملے میں ہم نے جنگ کر کے بھی دیکھ لی ہے، اگر کشمیر کا معاملہ حل کرنا ہے تو ہمیں اپنے سفارتی چینل کو فعال کرنا ہو گا، اقوام عالم کو سفارت کاری کے ذریعہ اپنا ہم نوا بنانا ہو گا۔وزیراعظم کی تقریر آئی واش کے سوا کچھ بھی نہیں۔خورشیدشاہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 20 ستمبر 2016 15:20

مسئلہ کشمیر کا حل جنگ کے ذریعہ ممکن نہیں، کشمیر کے معاملے میں ہم نے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 ستمبر۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل جنگ کے ذریعہ ممکن نہیں، کشمیر کے معاملے میں ہم نے جنگ کر کے بھی دیکھ لی ہے، اگر کشمیر کا معاملہ حل کرنا ہے تو ہمیں اپنے سفارتی چینل کو فعال کرنا ہو گا، اقوام عالم کو سفارت کاری کے ذریعہ اپنا ہم نوا بنانا ہو گا۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے یہ بات پارلیمنٹ ہاﺅس اسلام آبادمیں صحافیوں سے گفتگو میں کہی۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے کہا کہ سلامتی کونسل میں ایک تقریر کے ذریعہ معاملہ حل نہیں ہو گا، اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریر آئی واش کے سوا کچھ بھی نہیں۔یہ ساری باتیں وزیر اعظم بھی سمجھتے ہیں، دفتر خارجہ میں کشمیر کے حوالے سے مستقل ونگ بنانا چاہئے،خورشید شاہ کا کہناتھا کہ حکومت کسی کی بھی ہو ریاستی پالیسی ایک ہونی چاہئے، ہر حکومت ریاستی پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ رائے ونڈ احتجاج کے معاملہ پر نواز حکومت کو محتاط رویہ اپنانا ہوگا، اگر صورتحال خراب ہوئی تو جانی و مالی نقصان کی ذمہ داری حکومت پر ہو گی، احتجاج کرنا ہر کسی کا جمہوری حق ہے۔عمران خان کو بھی چاہیے کہ اپنے احتجاج کو پر امن رکھیں۔