20سالہ لڑکی کی زہریلی دوائی پی کر خودکشی کی کوشش،نشترہسپتال منتقل

منگل 20 ستمبر 2016 15:11

ملتان۔20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 ستمبر۔2016ء)ناگ شاہ چوک کے قریب 20سالہ لڑکی نے زہریلی دوائی پی کرخودکشی کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ناگ شاہ چوک کی رہائشی 20سالہ شمیم مائی کا گھر پر جھگڑا ہوا اس نے طیش میں آکر زہریلی دوائی پی لی جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی۔اسے تشویشناک حالت میں نشترہسپتال منتقل کردیاگیا ۔