ڈاکوؤں نے شہری سے ہزاروں روپے چھین لیے

منگل 20 ستمبر 2016 15:11

ملتان۔20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 ستمبر۔2016ء)سیتل ماڑ ی کے علاقے کھاد فیکٹری کے قریب ڈاکوؤں نے شہری سے ہزاروں روپے چھین لیے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کھاد فیکٹری کے قریب زاہدنامی شہری کو موٹرسائیکل سوارچارڈاکوؤں نے روکا اورگن پوائنٹ پر 30ہزار روپے اوردیگر سامان لوٹ کرفرارہوگئے۔پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ناکہ بندی کراتے ہوئے کارروائی شروع کردی ۔