ڈینگی کے مریضوں کی تفصیلات طلب

منگل 20 ستمبر 2016 15:08

سرگودھا۔20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 ستمبر۔2016ء) محکمہ صحت پنجاب نے سرگودھا میں ڈینگی کے مریضوں کی ہسپتال میں آمد کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ چند روز پہلے ڈسڑکٹ ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں تحصیل بھیرہ کے رہائشی محمد شہباز کی ڈینگی وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ شخص کو ڈسڑکٹ ٹیچنگ ہسپتال میں قائم خصوصی ڈینگی وارڈ میں داخل کیا گیا جہاں پر مریض کا علاج ومعالجہ کیا گیا اور ڈینگی مرض کی تشخیص ہونے کے بعدمریض کو ڈسچارج کر دیاگیا ہے۔

ترجمان ڈسڑکٹ ٹیچنگ ہسپتال نے بتایا کہ ڈینگی کے مریضوں کے لئے ہسپتال میں 10 بستروں پر مشتمل وارڈ قائم کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ہسپتال میں ڈینگی کے علاج معالجہ کی تمام سہولیات میسر ہے۔ابھی تک سرگودھا میں ایک مریض میں ڈینگی وائرس کی تصیدیق کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :