خلیفہ سوئم حضرت سیدنا عثمان غنی کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا

منگل 20 ستمبر 2016 15:08

سرگودھا۔20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 ستمبر۔2016ء)خلیفہ سوئم داماد رسول حضرت سیدنا عثمان غنی کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جامع مسجد دلباغ میں حضرت سیدنا عثمان غنی کی یوم شہادت کے حوالہ سے مقررین نے کہا کہ حضرت عثمان غنی کو یہ شرف حاصل ہے کہ ذوالنورین ہونے کیساتھ ساتھ انہوں نے اسلام کی ترویج کیلئے اپنا مال اللہ کی راہ میں خرچ کیا جس کی بناء پر اللہ تعالیٰ کو حضرت عثمان غنی کی یہ ادا اتنی پسند آئی کہ نبی پاک نے دنیا میں ہی فرما دیا کہ اگر کسی نے جنتی کو دیکھنا ہو تو میرے عثمان کو دیکھ لے۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی دنیا حضرت عثمان غنی کے نقش قدم پر چلے تو دنیا میں امن قائم ہوسکتا ہے ہمیں چاہیئے کہ ہم حضرت عثمان غنی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کریں۔