ٹنل میں کھیرا اور گھیا کدو کی کا شت 25نو مبر تک کی جاسکتی ہے ،محکمہ زراعت

منگل 20 ستمبر 2016 15:07

سرگودھا۔20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 ستمبر۔2016ء)محکمہ زراعت پنجاب نے کا شت کار وں کو ہدا یت کی ہے کہ سردیو ں کے موسم میں موسم گر ما کی اگیتی سبزیاں ا گانے کیلئے محکمہ زراعت کی سفارش کر د ہ ٹنل ٹیکنالوجی کی عملی تربیت حاصل کریں۔

(جاری ہے)

ا س مقصد کیلئے محکمہ زراعت توسیع یا فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے عملہ سے رابطہ کریں اور سبزیوں کی اگیتی اور ز یا د ہ پیداوا ر لے کر اپنی آمدن میں خاطرخواہ اضافہ کریں۔

محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق اس وقت ٹنل میں کھیرا اور گھیا کدو کی برا ہ را ست کا شت 25اکتو بر تا 25نو مبر اور15اکتو بر تا 31اکتو بر تک کی جاسکتی ہے جبکہ ٹما ٹر اور شملہ مرچ کی نر سر ی لگانے کا وقت کا شت یکم تا 31اکتو بر اور سبز مرچ کی نرسر ی لگانے کا وقت کاشت 15اکتو بر تا 31اکتو بر ہے۔