مولاناسید ابوالاعلیٰ مودودی کا 37 واں یوم وفات پرسوں منایا جائیگا

منگل 20 ستمبر 2016 15:03

فیصل آباد۔20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 ستمبر۔2016ء)مفسر قرآن اور جماعت اسلامی کے بانی مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی کا 37 واں یوم وفات جمعرات کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فیصل آباد ڈویژن سمیت تمام شہروں میں جماعت اسلامی پاکستان اور اس کی ذیلی تنظیموں کی جانب سے خصوصی تقریبات ، تعزیتی ریفرنسز ، کانفرنسز ، سیمینارز ، مذاکروں ، مباحثوں اور دیگر پروگرامات کا انعقاد کیا جائیگا۔