محکمہ تعلیم کے کلرک کی فسٹ ائیر کی طالبہ سے زیادتی مقدمہ درج ملزم فرار

منگل 20 ستمبر 2016 14:53

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 ستمبر۔2016ء) دوسہرہ گراؤنڈ ساہیوال سے فسٹ ائیر کی طالبہ عائشہ کو اغواء کر کے جبری آبرو ریزی کرنے کے الزام میں محکمہ تعلیم کے کلرک راشد کے خلاف پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 6ستمبر کو طالبہ جب گھر سے کالج گئی تو ملزم راشد نے اسے پستول دکھاکر اغواء کر لیا اور بند کمرہ میں آبرو ریزی کر تا رہا ۔پولیس تھانہ سٹی نے طالبہ عائشہ کو برآمد کر کے مقدمہ 376ت پ درج کر لیا ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :