عمانی وزارت افرادی قوت نے غیر ملکی ورکروں کے مسائل حل کرنے کیلئے مخصوص عدالتوں کے قیام کا عندیہ دے دیا

منگل 20 ستمبر 2016 14:52

عمانی وزارت افرادی قوت نے غیر ملکی  ورکروں کے مسائل حل کرنے کیلئے مخصوص ..

عمان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20ستمبر 2016ء):عمانی افرادی قوّت کے وزیر سلام السادی نے اپنے ایک انٹر ویو میں بتایا ہے کہ عمانی حکومت ورکروں کے مسائل کے حل کے لئے خاص عدالتوں کے قیام کی کوشش کر رہی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ” میں یہ نہیں بتا سکتا کے ان کوعدالتوں کا قیام کب تک ہو گا۔

(جاری ہے)

اس پر بڑی تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کے وزارتِ افرادی قوّت ورکروں کے مسائل حل کرنے کی خواہاں ہے۔ابھی تک تو ان مسائل کے حل کے لئے عام عدالتوں میں ہی رجوع کرنا پڑتا ہے۔ لیکن مستقبل قریب میں ان مسائل کے حل کے لئے سپیشل عدالتیں ہی ہو ں گی۔ اخباری ذرائع کا کہناہے کہ 2017کے اوائل سے ورکروں کے لیے الگ عدالتوں کے نظام پر عملد ر آمد کیا جا سکتاہے ۔