سندھ میں دہشتگردی کا خطرہ ‘ صوبہ کے ائیر پورٹس پر سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت

منگل 20 ستمبر 2016 14:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 ستمبر۔2016ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سندھ بھرکے ائیرپورٹس پردہشت گردی کے پیش نظر خطرے کی گھنٹی بجا تے ہوئے صوبے کے ائیرپورٹس پرسیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سندھ بھر کے ائیرپورٹس پردہشت گردی کے خطرے کے پیش نظرسیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ہدایات جاری ہونے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، نواب شاہ اور لاڑکانہ ائیرپورٹس پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم القاعدہ کے ایک ذیلی گروپ الشہاب کے ارکان دھماکا خیز مواد چھپانے کے ماہر ہیں، گروہ کے ارکان دہشت گردی کے لئے بارودی مواد کی نقل وحرکت کرسکتے ہیں دہشتگرد باروی مواد کی منتقلی کیلئے جدید طریقہ استعمال کریں گے۔

(جاری ہے)

دہشت گرد گروہ بارودی مواد کی نقل و حرکت کے لئے ائیرپورٹس کا استعمال کریں گے، یہ باروی مواد کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپ کے ذریعے منتقل کیا جائے گا جب کہ باروی مواد نجی ائیرلائنز کے ذریعے منتقل کیا جاسکتا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ ایک کلو سے زائد باروی مواد ہارڈ ڈرائیو یا مدر بورڈ میں چھپایا جاسکتا ہے جب کہ لیپ ٹاپ میں بارودی مواد کی منتقلی کا سراغ لگانا مشکل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :