وزیراعظم کل بان کی مون ‘ ترک صدر اور جاپانی وزیر اعظم سے ملاقاتیں کرینگے ‘اوباما سے بھی ملیں گے

منگل 20 ستمبر 2016 14:50

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 ستمبر۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون ‘ ترک صدر اور جاپانی وزیر اعظم سے ملاقاتیں کرینگے ۔ وزیراعظم کل بدھ کو اقوام متحدہ کی اسمبلی کی جنرل ڈیبیٹ کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ وہ سیکرٹری جنرل بان کی مون کی طرف سے سربراہان کے اعزاز میں دیئے گئے رسمی ظہرانے میں بھی شرکت کریں گے۔ بعد ازاں وہ جاپان کے وزیراعظم اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وہ امریکی صدر کی طرف سے پناہ گزینوں سے متعلق رہنماؤں کی کانفرنس میں براک اوباما سے بھی ملاقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :