نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کے زیراہتمام دو روزہ ”ٹیکنیکل ٹیکسٹائلز“ قومی کانفرنس منعقد کی جائے گی ، شعبہ کے 50 سی ای اوز‘ 150 ٹیکنیکل ڈائریکٹرز اور جنرل مینیجرز نے شرکت کی تصدیق کر دی

منگل 20 ستمبر 2016 14:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 ستمبر۔2016ء) نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی ( این ٹی یو) فیصل آباد کے زیراہتمام دو روزہ ”ٹیکنیکل ٹیکسٹائلز“ قومی کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں ٹیکسٹائل کے شعبہ کے 50 سے زیادہ سی ای اوز‘ 150 سے زیادہ ٹیکنیکل ڈائریکٹرز اور جنرل مینیجرز نے شرکت کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

این ٹی یو کے ترجمان پرویز اختر نے کہا ہے کہ پاکستان میں صنعتی شعبہ کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی کانفرنس چھبیس اور ستائیس ستمبر دو ہزار سولہ کو منعقد ہوگی اور انسانی وسائل کی ترقی سے نتائج بہتر حاصل کئے جاسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ تیزی سے بدلتی ہوئی عالمی مارکیٹ کی ضروریات کے پیش نظر ٹیکسٹائل سے وابستہ صنعتوں میں ٹیکسٹائلز ملز کی اہمیت بڑھ گئی ہے اور دو روزہ قومی کانفرنس میں شعبہ کو ماہرین کو جدید تحقیق سے استفادہ کرسکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :