گدون انڈسٹریل اسٹیٹ روڈ کھنڈرات میں تبدیل ‘ٹرانسپورٹروں کی قیمتی گاڑیاں جواب دے گئیں

منگل 20 ستمبر 2016 14:19

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 ستمبر۔2016ء) گدون انڈسٹریل اسٹیٹ روڈ کھنڈرات میں تبدیل ‘ٹرانسپورٹروں کی قیمتی گاڑیاں جواب دے گئیں ‘ٹرانسپورٹروں نے ایک مہینے کے اندر اندر روڈ کی حالت زار درست کرنے کا مطالبہ بصورت دیگر ضلع صوابی میں پہیہ جام ہڑتال کرنے کا اعلان -ان خیالات کا اظہار آل گڈز ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے صوبائی پریس سیکرٹری ہمایون جدون ،چئیرمین نور محمد ،صدر لیاقت خان اور ضلعی صدر فضل انور نے ٹرانسپورٹروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ گدون انڈسٹریل اسٹیٹ سے اربوں روپے کی آمدن ہورہی ہے مگر اب یہ حال ہے کہ یہ انڈسٹری کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہے بار بار صوبائی حکومتوں کے اہم عہدیداروں کے نوٹس میں لانے کے باوجود اس حولے سے کوئی حل نہ ہوسکا اب ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اگر اس جانب توجہ نہ دی گئی تو ہم پہیہ جام ہڑتال کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :