بدین، 400رکشوں کی من پسندافراد میں تقسیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 20 ستمبر 2016 14:15

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 ستمبر۔2016ء)پی پی ورکرزالیکشن کمیٹی کی جانب سے غریب نوجوانوں کے لیے بھیجے گئے 400رکشوں کی من پسندافراد میں تقسیم کے خلاف جاری جدوجہدکے تحت ڈی سی بدین کے خلاف سیکڑوں پی پی جیالوں نے کاشف شاہ،ودیگرکی قیادت میں ایوان صحافت بدین کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے ایک گھنٹہ تک دھرنادیاگیااس موقع پرڈی سی بدین کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سے ڈی سی بدین کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی بدین محمدرفیق قریشی نے میڈیاسے رابطے پربتایا کہ میرے خلاف بدین کے کچھ پی پی رہنماء احتجاج کررہے ہیں جس کے پیچھے ان کے غیرقانونی مطالبات ہیں لیکن میں غیرقانونی مطالبہ نہیں مانوں گا۔۔