امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں اضافہ کا رحجان

منگل 20 ستمبر 2016 14:14

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 ستمبر۔2016ء) امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی کے باعث ایئر کنڈشننگ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے توانائی کی طلب میں اضافے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران قدرتی گیس کے اکتوبر میں ترسیل کے معاہدے 0.7 فیصد یا 2.1 سینٹ کی بہتری سے 2.948 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹس میں طے پائے۔

متعلقہ عنوان :