مکوڑی آئل فیلڈ بند، ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کا امکان

منگل 20 ستمبر 2016 14:13

مکوڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 ستمبر۔2016ء) ملک کا دوسرا بڑا ایل پی جی پیداواری پلانٹ مکوڑی آئل فیلڈ چند دنوں کیلئے بند کردیا گیا۔ جس کے باعث ایل پی جی کی مقامی پیداوارمیں ساڑھے چھ سوٹن یومیہ کا شارٹ فال پیدا ہونیکا امکان ہے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن کے صدرعرفان کھوکھرکیمطابق اوجی ڈی سی ایل کے مکوڑی آئل فیلڈ کی بندش کیباعث پلانٹ سے یومیہ ساڑھے چارسومیٹرک ٹن ایل پی جی کی پیداواررک گئی ہے۔

(جاری ہے)

جس کیباعث ایل پی جی کا یومیہ شارٹ فال ساڑھے چھ سوٹن سے تجاوزکرجائیگا۔ انکا کہنا ہے کہ مکوڑی آئل فیلڈ کو دوبارہ آپریشنل نہ کیا گیا،تو دس دن میں شارٹ فال چھ ہزارمیٹرک ٹن سے تجاوزکر جائے گا۔ جس کی وجہ سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا خدشہ ہے۔عرفان کھوکھر نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اوجی ڈی سی ایل کو فوری طور پر پلانٹ کی بحالی کا کی ہدایت کریتاکہ مارکیٹ میں ایل پی جی کی سپلائی اورقیمت کومناسب سطح پربرقراررکھا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :